Quantcast
Channel: بلاگ – Pakistan Views پاکستان ویوز | Latest Pakistani News Portal
Viewing all articles
Browse latest Browse all 215

ایسی حیران کن شادیاں جن پر یقین کرنا مشکل ہے

$
0
0

کسی نے کی اپنے ڈرائیور سے شادی تو کسی کی ہوئی 70 سالہ شخص سے شادی

آج شادی کی بھی کوئی عمر نہیں ہوتی اور شادی کے لئے پیسوں کی کوئی فکر نہیں ہوتی۔

اس بات کا ثبوت ان شادیوں سے آپ لگا سکتے ہیں جن پر یقین کرنا شاید ہر کسی کے لئے آسان نہ ہو۔

سعودی شہر تبوک سے تعلق رکھنے والے علی القیسی جو کہ 16 سال کی عمر میں ایک بیٹے کے باپ بن گئے ہیں، ان کو سوشل میڈیا پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ یہ خود 16 سال کے ہیں اور ان کی بیوی 15 سال کی ہیں۔ ان کی شادی 2 سال قبل اپنے چچا کی بیٹی سے ہوئی تھی جب یہ 8 جماعت میں تھے اور اب ان کے بیٹے کی پیدائش پر سب حیران ہو گئے ہیں، فیس بک پر کئے گئے کمنٹس میں ایک صارف کا کہنا تھا کہ یقین ہی نہیں آتا ہے کہ ایک چھوٹے بچے کی شادی بھی ہوگئی اور اب اس کا ایک بچہ بھی ہے۔ دنیا کے کم عمر ترین والد بننے پر علی القیسی کا کہنا ہے کہ: ”میں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے عظیم نعمت اولاد سے نوازا، اپنی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا ہوں۔” ان کی شادی پر بھی سعودی عرب سمیت دنیا بھر سے خوب تنقید کی گئی تھی۔

سعودی خاتون نے اپنے ڈرائیور سے شادی کی تھی، جس کو ہمیشہ ہی یاد رکھا جائے گا کیونکہ اس کے بارے میں کسی نے نہ سوچا تھا اور شاید ہمارا معاشرہ اس بات کو ہضم نہیں کرسکتا کہ لڑکی زیادہ امیر ہو اور لڑکا اسی کا ڈرائیور ہو جس سے وہ شادی کرے۔

پاکستان میں ایسی شادیاں دیکھنے میں آتی ہے جہاں دولہا میاں 70 سال کے بوڑھے جبکہ دُلہن بے چاری صرف 16 سال کی ہے۔ ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی اور لوگوں نے بوڑھے شخص کو خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

The post ایسی حیران کن شادیاں جن پر یقین کرنا مشکل ہے appeared first on Pakistan Views پاکستان ویوز | Latest Pakistani News Portal.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 215

Trending Articles